ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں قائم گرلز سکول اور مسجد کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ، پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تھانہ الپہ کی حدود میں واقع جھوک وینس کی جامع مسجد چشتیہ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو نامعلوم شخص نے بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز خط لکھا ۔ پولیس کے مطابق خط میں لکھا گیا تھا کہ اسلام میں لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں ہے۔
اس لئے سکول بند کر دیا جائے ورنہ بم سے اڑا دیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم جامع مسجد چشتیہ کا پیش امام قاری حضور بخش ہے جس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔