ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں گورنمنٹ ایمرسن کالج میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم کے باعث چھ طلبا زخمی ہو گئے۔ طلبا نے واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے طلبہ وہاب اور ثاقب کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہو گیا۔ جس پر وہاب نے طلبہ ساتھیوں کے ہمراہ ثاقب اور اسکے دوستوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔
شدید زخمی ہونیوالے طلبہ وقاص سراج، رانا ثاقب اور احتشام کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب زخمی ہونیوالے طلبا کی جانب سے کالج کے پرنسپل عبدالجبار کیخلاف بوسن روڈ بلاک کر کے احتجاج بھی کیا گیا۔