ملتان : مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد بے ہوش

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مضمر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بے ہوش ہو گئے۔ بے ہوش ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مضمر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق ملتان کے علاقہ رنگیل پور سے ہے جنہوں نے عید کے تیسرے روز گھر میں ہی چاول اور سموسے کھائے۔

تاہم اب تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ بے ہوش ہونے والے افراد چاولوں سے بے ہوش ہوئے یا سموسے باسی تھے۔ متاثرہ افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں جن کی عمریں 7 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں۔

بے ہوش ہونے والے تمام افراد کو نشتر اسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں ڈاکٹرز کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔