ملتان : زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ملتان میں منعقد ہونے والی دو روزہ ’زمین پراپرٹی ایکسپو ملتان ‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ایکسپو میں کل 30 اسٹالز لگائے گئے تھے۔ اس دو روزہ نمائش میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری اور خریداری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ نمائش کا افتتاح کمشنر ملتان جناب عمران سکندر بلوچ نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ ایک بہت اچھا اور مثبت قدم ہے۔ زمین ڈاٹ کام کا پراپرٹی کی مارکیٹ میں ایک منفرد نام ہے ۔ اُن کا کہنا تھا زمین ڈاٹ کام نے ایک ہی چھت تلے تمام بلڈرز کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنے آئیڈیاز اور پراجیکٹ کو بہتر انداز سے مارکیٹ کر سکیں۔ سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی ایکسپو میں بطورمہمان خاص شرکت کی۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے دو نوں مہمانان کو ایکسپو کا تفصیلی دورہ کرواتے ہوئے نمائش کنندگان سے ملوایا ۔زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ملتان میں یہ ہماری پہلی ایکسپو تھی اور ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایکسپو کی تیاری ہفتوں نہیں بلکہ مہینوں پہلے شروع کر دی جاتی ہے اور دن رات کی محنت کے بعد ایسے خوبصورت ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں فیملیز پورے اعتماد کے ساتھ آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب ایونٹ ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس سے قبل 15 ایکسپوز کا انعقاد کیا جا چکا ہے جن میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہو چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ زمین پراپرٹی ایکسپو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اعتماد کا پہلا نام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے روایتی طریقے بدلتے رہتے ہیں اور زمین ڈاٹ کام نے بھی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئےپاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کر ہنر سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۹ء میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پشاور میں بھی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے پاکستان پراپرٹی ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے پاکستان پراپرٹی شو دبئی کا انعقاد اگلے سال ستمبر میں کیا جائے گا۔