ملتان : ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بہنیں جھلس کر زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے3بہنیں جھلس کر زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دہلی گیٹ کا رہائشی عبدالقادر کے گھر میں باورچی خانے میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

جس کے پھٹنے سے عبدالقادر کی تین بیٹیاں 13سالہ عاتکہ، 10سالہ صنوبر اور 8سالہ نازنین جھلس کر زخمی ہو گئیں۔ تینوں کو علاج کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تینوں بہنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔