ملتان (جیوڈیسک) نشتر ہسپتال میں زیر علاج 50 سالہ شخص میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی جبکہ مرض کے شبے میں ڈھائی سالہ بچی کو نشتر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد سوائن فلو کے شبے میں ہسپتال لائے گئے افراد کی تعداد 48 ہو گئی۔
ملتان کے نشتر ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ میں سوائن فلو کے شبے میں ڈھائی سالہ بچی صالح کو داخل کیا گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ مرض کے شبے میں لائے گئے افراد کی تعداد 48 ہو گئی ہے تاہم ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی 50 سالہ شخص میں بھی سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کیمطابق نشتر ہسپتال میں اب تک 22 افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔