ملتان (جیوڈیسک) آٹھ نمبر چونگی کے قریب واقع گھر کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی۔ جس کے نتیجے میں چھت کے ملبے تلے 70 سالہ خاتون سمیت 2 افراد دب گئے۔
واقع کی اطلاع ریکسیو اداروں کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا۔ جہاں 70 سالہ خاتون زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
خاتون کی لاش کو نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ریسکیو اداروں کے مطابق مکان کی چھت انتہائی بوسیدہ ہو چکی تھی۔ جس کے باعث افسوس ناک واقع پیش آیا۔