ملتان (جیوڈیسک) لیاقت آباد کے رہائشی اسلم نامی شخص کا خستہ حال گھر کی چھت بارش کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقع کی اطلاع ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو دی گئی۔
امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ایک گھنٹے کے ریسکیو اپریشن کے بعد 16 سالہ عادل کی لاش نکال لی گئی جبکہ باقی دو افراد شکیل اور اسلم کو شدید زخمی حالت میں نکال کر نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا۔ نشتر اہسپتال میں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔