ملتان : مکان کا تنازعہ، شوہر نے بیوی اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مکان کے تنازع پر شوہر نے بیوی اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا، ماں بیٹے کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔

نواں شہر چوک کے قریب رہائشی امیر اللہ کا بیوی سے مکان فروخت کرنے بارے تنازع چل رہا تھا۔ امیر اللہ مکان بیچتا تھا جبکہ اس کی بیوی خورشید بی بی مکان فروخت کرنے سے منع کرتی رہی تاہم شوہر نے طیش میں آکر گھر میں سوئی بیوی خورشید بی بی اور بیٹے زاہد پر تیزاب پھینک دیا۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ماں بیٹا کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کیمطابق دونوں ماں بیٹا کی حالت تشویشناک ہے۔

دونوں کے لیے آئندہ اڑتالیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں، تھانہ کینٹ کی پولیس نے ملزم امیر اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔