ملتان: میاں بیوی اور تین بچوں پر نا معلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) حامد پور کنورہ میں گھر میں سوئے میاں بیوی سمیت دو بیٹیوں اور 8 سالہ بیٹے پر رات گئے نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا۔

پانچوں افراد تیزاب سے بری طرح جھلس گئے متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعہ پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔