ملتان (جیوڈیسک) گلشن کالونی میں دو سال قبل ملک شان نامی شخص سے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کی پھندہ لگی لاش پولیس نے بند گھر سے بر آمد کر لی تاہم خاتون کا شوہر موقع سے فرار ہو گیا۔
خاتون کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر ملک شان بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اس نے ہی پھندہ دے کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔