ملتان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کرکٹ سیاست کی نظر

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں لڑکیوں کے بعد نوجوان ٹیلنٹ کی کرکٹ بھی سیاست کی نظر ہونے لگی۔ فرسٹ کلاس کرکٹر نے پی سی بی سے انصاف مانگ لیا۔ ملتان کریسنٹ کلب سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر فہد حسین کو میرٹ پر انڈرڈسٹرکٹ کرکٹ میں منتخب ہونے کے باوجود دو میچز میں کھلینے کا موقع نہ دیا گیا جس سے متعلق سیکریٹری پی سی بی ملتان سے پوچھنے کی پاداش میں فہد حسین کو کرکٹ گراونڈ سے واپس بھیج دیا گیا اور بعد ازاں فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں گئیں۔

نوجوان بیٹسمین فہد حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ اسکی کسی سے کوئی مخالفت نہیں ہے تاہم اس کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئیایکشن لیا جائے۔ فہد جسن فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے ملتان کے پہلے کھلاڑی ہیں۔