ملتان: غیر قانونی پلازہ سیل کرنے پر دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

Multan

Multan

بوسن ٹائون انتظامیہ کی جانب سے نشترروڈ پر واقع غیر قانونی میڈیکل پلازہ سیل کرنے کے خلاف دکانداروں نے روڈ بلاک کر کہ اور ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بغیر نوٹس ان کا پلازہ سیل کردیا ہے اور دکانوں سے سامان نکال کر باہر پھینک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے اور جب تک ان کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ان کا احتجاج جاری رہے گا، اس موقعہ پر مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ نشتر روڈ بلاک ہونے سے نشتر ہسپتال کے مریضوں اور لواحقین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔