ملتان : حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

Police

Police

ملتان (جیوڈیسک) دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب کے کنارے القائدہ کی خفیہ میٹنگ کے دوران حساس ادروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا۔ جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ سے حساس ادارے کے افسر کے قتل میں ملوث اور راولپنڈی پریڈ لائن پر دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ چھ دہشت گرد فرار ہو گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں میں طیب، عبدالمتین، منیب، رزاق، عبدالرحمن، ابودوجانا اور ذیشان شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے ایک خود کش جیکٹ، دو رائفلز، تین گرنیڈ اور دو پسٹل بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔