ملتان میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مجرموں کی 22,22 مرتبہ سزائے موت برقرار

Lahore High Court

Lahore High Court

ملتان (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے 4 مجرموں کی اپیل مسترد کرتے ہوئے 22,22 مرتبہ سزائے موت‘ 773 سال قید‘ 71لاکھ 50ہزار روپے فی کس جرمانہ و معاوضہ کی سزائیں برقرار رکھیں۔

8دسمبر 2009 کو ہونے والے حملے میں 11افراد شہید اور 76 زخمی ہوئے تھے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حافظ سلمان‘ محمد افضل‘ سجاد اور عبدالرحیم کو سزائے موت سنائی تھی۔

ہائیکورٹ نے ایک ملزم اعجاز کی عمر قید بھی برقرار رکھی۔