ملتان جیل: محبوبہ کی خاطر خودکشی کرنے والے عاشق کی طبیعت ٹھیک ہوگئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان جیل میں پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر محبوبہ کی خاطر خود کشی کی کوشش کرنے والے عاشق کی صحت ڈاکٹر نے صحیح قرار دے دی جبکہ ماہر نفسیات کے مطابق اسے اب بھی زیرنگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔

ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں پانی کی ٹنکی پرچڑھ کرمحبوبہ سے ملنے کی ضد کرنے والے جنونی عاشق کی جیل میں دیکھ بھال جاری ہے۔ نشترمیڈیکل کالج کے ڈاکٹر کلیم اللہ نے غلام محمد کا جسمانی معائنہ کرنے بعد اسے جسمانی طور پر مکمل صحت یاب قرار دے دیا ہے۔

جبکہ ماہر نفسیات ڈاکٹر نعیم اللہ لغاری نے اس کی ذہنی حالت درست نا ہونے پر اسے نگرانی میں رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس کے بعد اسے جیل اسپتال میں مکمل نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔