ملتان (جیوڈیسک) ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی خودکشی کی کوشش کے واقع پر واقع پر انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں ہیں۔
ڈی آئی جی مبشر ملک نے قیدی غلام محمد، جیل عملے اور دیگر قیدیوں کے بیانات قلمبند کیئے تحقیقات کے بعد غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ جیل کے بیرک انچارج، اسٹنٹ سپر ینڈیٹ جیل سمیت سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
واقع کے بعد ڈسٹرکٹ، وومن اور سینٹرل جیل میں واقع گودام اور پانی کی ٹینکیوں کو جانے والی سیڑھیاں بھی توڑ دی گئی ہیں۔
جیل انتطامیہ کے مطابق قیدی کی خودکشی کے واقع پر جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ خوکشی کی کوشش کرنے والے سزائے موت کے قیدی غلام محمد کے خلاف تھانہ صدر میں دو مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔