ملتان:فلائی اوور سے چھلانگ لگانے والی طالبہ اسپتال میں دم توڑ گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں بی کام کی طالبہ نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ لڑکی کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

ریسکیو 1122 نے طالبہ کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی ٹانگوں ، پسلیوں اور بازووٴں کی ہڈیوں کو نقصان پہنچا ، وہ گورنمنٹ ڈگری کالج چوک کچہری میں زیر تعلیم تھی، ریسکیو حکام کے مطابق لڑکی کے پرس سے خط برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ گھریلو حالات اور بے جا پابندیوں سے تنگ آ کر خودکشی کر رہی ہے۔