ملتان (جیوڈیسک) پیر خوشید کالونی میں واقع وکیل شہباز گورمانی کے گھر پر چار کار سوار نا معلوم افراد نے فائرنگ کی اور شدت پسند تنظیم داعش کا دھکمی آمیز خط گھر کے اندر پھینک کر فرار ہو گئے۔
خط میں ناموس رسالت کیس میں سینٹرل جیل میں قید جنید حفیظ کی پیروی کرنے والے وکیل شہباز گورمانی کو کیس چھوڑنے اور آئندہ عدالت میں پیش نا ہونے کا کہا گیا ہے۔
خط کے آخر میں الداعی آئی ایس آئی ایس ملتان بھی درج ہے۔ واقع کی اطلاع پر متعلقہ تھانے کی پولیس اور ایس پی گلگشت بھی موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے شدت پسند تنظیم کا مبینہ خط اور گولیوں کے خول تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔