ملتان: تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کو گھیر لیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) نماز جنازہ ہو یا نماز عید یا پھر کوئی اور سماجی تقریب ہر جگہ باغی جاوید ہاشمی کا استقبال داغی داغی داغی کے نعروں سے کیا جاتا ہے۔

جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے جلسے میں گزشتہ رات بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والے معاویہ اور سلمان کی نمازجنازہ ادا کرنے پہنچے واپسی پر ان کی گاڑی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی تاہم پولیس نے ان کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔

عید الضحی کی نماز پر بھی ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہو چکا ہے۔اس سے پہلے ملتان میں میڈیکل کالج کے طلبا نے ان کی گاڑی کو گھیر کے ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی تھی بلکہ ایک ناراض کارکن نے تو ان کی گاڑی پر لوٹا بھی پھینکا۔