ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے پرچون میں آٹے کی فی کلو قیمت 42 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کمرشل یونٹ کی قیمت میں اضافے پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 25 روپے تک بڑھا دی ہے جس سے فلور ملز میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 780 روپے وصول کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت صرف 2 سے 5 کلو تک ہی آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کیمطابق اخراجات میں اضافے پر آٹے کی قیمت بڑھا نامجبوری بن گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی بلاجواز ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں خودساختہ اضافے پر ضلعی انتظامیہ کاروائی کرنے کو تیار نہیں جس سے شہریوں کا معاشی استحصال جاری ہے۔