ملتان (جیوڈیسک) دہشت گردوں سے اب مقابلہ کریں گی بہادر لیڈی کمانڈوز، جو جوڈو کراٹے جانتی ہیں، تاک کے گولی مارتی ہیں۔چار ماہ کی تربیت کے بعد ملتان میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
ملتان کی جیل وارڈزکی خواتین کمانڈوز، جو مشکل کام ہی نہیں بلکہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو کر میدان میں آئی ہیں۔ وویمن جیل ملتان میں منعقد ہونے والی ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں 47خواتین نے اپنی طاقت کا بھی بھرپورمظاہرہ کیا۔
4 ماہ تک کمانڈو ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین نے جماسٹک، مارشل آرٹس، رائفل، مارچ پاسٹ ،جوڈو کراٹے کی تربیت حاصل کی۔ لیڈی کمانڈوکا کہناتھا کہ بچوں سے دور رہناآسان نہ تھا۔ صبح 5بجے اٹھ کر شدیدگرمی میں کئی گھنٹوں کی مشقیں کرتی رہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک شوکت فیروز نے بھی خواتین کی صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ پاسنگ آؤٹ کے بعد یہ خواتین پنجاب کی مختلف جیلوں میں ڈیوٹی دیں گی۔