ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد سمیت 60 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ میں دہشت گردی اور ڈکیتی کی دفعات شامل ہیں۔ ملتان میں محکمہ اوقاف کی 61 ایکٹر سے زائد اراضی پر سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں قابض تھے۔ انہوں نے یہ اراضی اپنے رشتہ دار عبدالستار آرائیں کو ٹھیکے پر دی ہوئی تھی۔
اراضی پر قبضہ کچھ افراد نے گزشتہ روز قبضہ کر لیا جس پر عبدالستار نے سی پی او ملتان کو درخواست دی کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی سمیت 60 سے زائد افراد نے اس کی زیر کاشت فصل گندم پر ہل چلا کر اراضی پر قبضہ کر لیا ہے جس پر سی پی او ملتان نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تھانہ مخدوم رشید میں درج ایف آئی ار میں زیر دفعہ 395، 511، 440 ، 447 اور 7 اے ٹی اے شامل ہیں۔