ملتان (جیوڈیسک) بیوی کو منانے جانے والے نوجوان پر تشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کر سسرالیوں نے آگ لگا دی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔ت فصلات کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ بستی دائرہ کے رہائشی 25 سالہ نوجوان معراج نے ایک سال قبل اقرا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے اہل خانہ کو رنج تھا۔
دوماہ قبل لڑکی کے والدین نے دونوں میاں بیوی کو منا کرواپس لے آئے تھے جس کے بعد سے اقرا ناراض ہو کر اپنے والد کے گھررہ رہی تھی روٹھی بیوی کو منانے کے لیئے معراج سسرال پہنچا۔
تو ساس نند اور سسرسجاد نے تشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کر معراج کو آگ لگا دی چیخ وپکار پر سسرالی موقع سے فرار ہو گئے جبکہ معراج کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق معراج 90 فیصد تک بری طرح جھلس چکا ہے