ملتان میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پاور لومز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پاور لومز ایسوسی ایشن کی جانب سے بجلی کی طویل اور غیر اعلانی لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر انصاری چوک کو بلاک کردیا اور میپکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانی لوڈشیدنگ سے پاور لوم انڈسٹری مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

ہزاروں مزدور بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں حکومت نے اگر لوڈشیڈنگ میں کمی اور بتدریج خاتمے کیلئے کوششیں نہ کیں تو پاور لومز ایسوسی ایشن انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔ ایک گھنٹے تک مظاہرہ جاری رہا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔