ملتان: مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

Security

Security

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں نو اور دس محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں نو اور دس محرم کو ملتان پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور قومی رضا کاروں کو مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے نو اور دس محرم الحرام کو 194 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے 30 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 323 مجالس اعزا برپا کی جائیں گی ان میں سے 85 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

نو اور دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی سیکورٹی کے فرائض پولیس کے ساتھ رینجرز بھی ادا کرے گی جبکہ فوج کی 5 کمپنیاں بھی الرٹ رہیں گی۔ سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں آٹھ محرام الحرام کو پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

ملتان پولیس کی جانب سے اہم مرکزی جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے ایک خصوصی وین بھی تیار کی گئی ہے جس میں لگئے 5 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس کنٹرول روم میں بیٹھ کر جلوس کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے عزادار حسین اور ذاکرین کے لئے خصوصی ہدیات بھی جاری کی گئی ہیں کے وہ مذہبی انتشار پھیلانے والی گفتگو نہی کریں گے اور جلوس اپنے مقررہ راستوں سے نہی ہٹاہیں گے اور جلوس کے راستوں میں لگنے وای سبیلوں کو بھی چیک کیا جائے گا۔

نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر واقع عمارتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہو گی اور ملتان کے ہوٹلز اور سرائیوں میں دوسرے شہروں کے افراد کی رہائش پر بھی پابندی ہو گی۔