ملتان : آم چوری کے شبہے میں 2 نوجوانوں پر تشدد

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں آم چوری کرنے اور بغیر اجازت باغ کے اندر سے گزرنے کے الزام میں 2 نوجوان کو گنجا کر دیا گیا، مونچھیں اور بھنویں مونڈ دی گئی اور منہ کالا کر کے بستی میں گھمایا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے نواب پور میں پیش آیا، 2 نوجوانوں فدا حسین اور کاشف حسین پر آم چوری کرنے اور بغیر اجازت باغ کے اندر سے گزرنے کا الزام تھا۔ باغ کے ٹھیکے دار کے ملازم سلطان اور اس کے 2 ساتھیوں نے مل کر فدا حسین اور کاشف حسین کے سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ دیں اور تشدد بھی کیا۔

بعد میں منہ کالا کر کے دونوں کو گلیوں میں گھمایا گیا۔ فدا حسین اور کاشف حسین نے تھانہ الپہ میں مقدمے کیلئے درخواست دی ہے تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کی جا رہی ہے اور اس کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔