ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں محکمہ سوئی گیس کے ملازمین نے ایم ڈی سوئی نادرن گیس کی برطرفی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دفتری امور کا بائیکاٹ کیا۔
ڈھول کی تھاپ پراحتجاجی مظاہرہ پیراں غائب روڈ پر کیا گیا،مظاہرین نے روڈ بلاک کیا اور ٹائر جلائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سوئی نادرن گیس عارف حمید کرپٹ انسان ہیں، وہ ملازمین کو ان کے حقوق نہیں دے رہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عارف حمید کو برطرف کیا جائےاورغریب ملازمین کا معاشی قتل بندکیا جائے، مظاہرین نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دفتری امور کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔