ملتان : خسرے کی وبا سنگین،221 سے زائد متاثر

Multan Measles

Multan Measles

ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں خسرہ کی وبا سنگین صورتحال اختیار کر گئی،مریضوں کی تعداد 221 سے زائد ہو گئی ہے۔ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں خسرے کے مزید چھ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

جن میں سے 5 کا تعلق ملتان جبکہ ایک کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔خسرے کے رپورٹ ہونے والے 50 فیصد مریض بچوں کی خسرہ کی ویکسی نیشن ہونے کے باوجود ان پر خسرے نے حملہ کیا ہے۔

مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مناسب اقدامات کا فقدان ہے جس سے بچوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔