ملتان (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملتان میں میٹروبس کا روٹ 32 کلومیٹر پر مشتمل ہے جس کو ایک سال میں 25 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کر کے عوام کو تحفہ دیں گے۔
ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر دی ہے جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال اور کڈنی سنٹر کے لیے 27 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں تاہم وفاق کے منصوبے التوا کا شکار ہیں جس کی تکمیل کے لیے کوششیں کریں گے۔