ملتان:فوجی ہیلی کاپٹر رن وے پر گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

اس دوران فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور وہ ملتان ائرپورٹ کے رن ون پر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے وقت 78 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی بھی چل رہی تھی۔حادثے میں آرمی ایوی ایشن کے دو پائلٹ میجر یاسر اور کیپٹن مرتضیٰ شہید ہوگئے۔

جن کی میتیں سی ایم ایچ ملتان منتقل کردی گئیں۔ سول ایوی ایشن کے مطابق رن وے سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہٹاکر اسے کلیئر کردیا گیا اور فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ۔