ملتان : لاکھوں روپے لٹ جانے کیخلاف متاثرین کا احتجاج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں منافع کا جھانسہ دیکر لوگوں کے لاکھوں لوٹنے والے کے خلاف متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس کے دفتر اور گھر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی۔ ملتان کے غلہ گودام کے علاقہ میں وقاص قریشی نامی شخص نے سادہ لوح شہریوں سے 1 لاکھ روپے پر 1 لاکھ 30 ہزار روپے 45 دنوں میں دینے کا سلسلہ شروع کیا، غلہ گودام کے علاقوں سمیت مختلف مقامات سے شہریوں نے اسے اپنے لاکھوں روپے فراہم کیے بعد میں وقاص قریشی ملک سے باہر فرار ہو گیا۔

متاثرین نے وقاص قریشی کے دفتر اور گھر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی بعد میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے وقاص قریشی کے والد کو اپنی تحویل میں گھر سے نکالا ،متاثرین بھی جلیل آباد تھانے پہنچ گئے اور رات گئے تک پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔