ملتان میں موبل آئل فیکٹری آگ لگ گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں موبل آئل فیکٹری آگ لگ گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی روڈ پر ستاراں کسی کے مقام پر موبل آئل فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر چار گھنٹوں بعد آگ پر قابوپا لیا۔ آگ لگنے سے کئی لیٹر آئل اور فیکٹری میں موجود دیگر سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔