ملتان ، رکن صوبائی اسمبلی رائے منصب کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں لوٹ لئے گئے

Multan Map

Multan Map

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ممبر صوبائی اسمبلی کے گھر ڈکیتی ، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے اور طلائی زیور لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ہیڈنو بہار کے قریب چار نامعلوم ڈاکو مسلم لیگ نون کے ممبر صوبائی اسمبلی رائے منصب کے گھر گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔

ڈاکو لاکھوں روپے اور گھر میں موجود طلائی زیور لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع تھانہ شاہ رکن عالم پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور اہلخانہ کے بیان قلمبند کئے۔ تاہم تاحال پولیس کی جانب سے کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔