ملتان: قتل کے پانچ مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) تھانہ نیو ملتان نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے پانچ مقدمات میں ملوث ملزم غلام دستگیر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم نے تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال میں اپنی بہن اور بھانجے کو قتل کیا۔ جس کے بعد مزید تین افراد کو قتل کیا۔ اشتہاری ملزم کی سر کی قیمت پانچ لاکھ تھی۔

اس موقع پر ایس پی گلگشت کا کہنا تھا کہ پولیس نے بہترین حکمت عملی اختیار کر کے ملزم کو گرفتار کیا جو عرصہ دراز سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔