ملتان: میپکو حکام نے 1470 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا

Multan Electric power

Multan Electric power

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں میپکو حکام نے چودہ سو ستر کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ سابق ملازمین نے برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

میپکو آفس کے سامنے سابق ملازمین نے خانیوال روڈ بلاک کر دی اور حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں دسمبر دو ہزار نو میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تاہم ان کی بھرتی کو سیاسی قرار دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔ سابق ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کی برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔