ملتان اور گرد و نواح کے علاقوں میں شدید دھند، ائیر پورٹ آپریشن بند

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان اور گردونواح کے علاقوں میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کے باعث ائیر پورٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ چند روز سے ملتان اور گرد و نواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نظر انتہائی کم ہو کر 50 میٹر ہو گئی ہے۔

شدید دھند کے باعث ایئر پورٹ کو بھی پروازوں کے لیئے بند کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 381 جبکہ کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ دھند سے ٹرینیں بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں۔