ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں اسٹیٹ بینک اہلکاروں کی ملی بھگت سے نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی ہے۔ ماہ رمضان میں ہی کرنسی مافیا فعال ہو گیا ہے جنہوں نے اسٹیٹ بینک سے نئے نوٹوں کے حصول کیلئے کمیشن پر خواتین کی بڑی تعداد کو ٹاسک دے دیا۔
جو شناختی کارڈ دکھا کر اسٹیٹ بینک کی لمبی قطاروں میں نئے نوٹ خریدنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں سے نئے نوٹ کی کاپی کے عوض 3 سو سے 5 سو روپے منافع وصول کیا جا رہا ہے۔
جس پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرنسی مافیا کیخلاف کاروائی اسٹیٹ بینک حکام کی ذمہ داری ہے۔کرنسی مافیا اور اسٹیٹ بینک اہلکاروں کی ملی بھگت کے باعث نئینوٹوں کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے جس پر بچے بھی پریشان ہیں۔