ملتان میں نیاز کے لیے 100 من حلیم بنائی گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں نیاز کے لئے تیار کی گئی 100 من حلیم اور اس کی تیاری لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ملتان کے علاقہ ممتاز آباد کی 6 فٹ گہری ، 12 فٹ لمبی اور چوڑی دیگ میں دسویں محرم کے موقع پر 100 من حلیم کی تیاری کرائی گئی۔

ایک وقت میں اتنی بڑی مقدار میں حلیم تیار کرنے والے 12 افراد کو یہ حلیم بنانے میں 12 گھنٹے لگے ۔حلیم کی دیگ میں سیڑھی لگا کر گھوٹا لگایا گیا۔ حلیم ابھی تیار ہوتی نہیں کہ اس کو، کھانے کے شوقین پہلے سے وہاں بڑی تعداد پہنچ جاتے ہیں۔

حلیم کی تقسیم سے قبل دعا کرائی جاتی ہے۔ اور پھر مرحلہ اس کی تقسیم کا آتا ہےاتنی بڑی مقدار میں یہ حلیم تیار کرانے کی روایت زیادہ پرانی نہیں ، منتطمین کے مطابق وہ پچھلے 5 برس سے یہ حلیم تیار کر رہے ہیں۔