ملتان : نشتر ہسپتال میں لیبر روم سے نومولود بچہ غائب

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) انصاری کالونی کی مسرت بی بی نیگزشتہ روز نشتر ہسپتال میں آپریشن کے بعد دو جڑواں بچوں کو جنم دیا لیکن مسرت بی بی کا ایک بچہ مبینہ طور پر ہسپتال کے لیبر روم سے غائب ہو گیا۔ جب مسرت بی بی کو وارڈ میں شفٹ کیا گیا تو نرس نے دوسرے بچے کے متعلق پوچھا کیونکہ چارٹ میں دو بچوں کی پیدایش کا زکر تھا۔

جس کے بعد مسرت بی بی کے خاوند نے لیبر روم میں موجود ڈاکٹروں سے بچے کے بارے میں پوچھا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ صرف ایک بچے نے جنم لیا ہے جبکہ مسرت بی بی کی الٹرا ساونڈ رپورٹ میں بھی دو بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے ورثہ نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں نے اور عملہ نے ملی بھگت سے انکے نومولود بچے کو غائب کیا ہے