ملتان: غیر ملکی باشندہ کو کھانے میں زہر دے کر لوٹ لیا گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں غیرملکی باشندہ بیہوشی کی حالت میں رسیوں سے بندھا پایا گیا جسے زہر دے کر لوٹ لیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملتان میں بہاولپور بائی پاس کے نزدیک نائیجرین باشندہ نیم بے ہوشی کی حالت میں رسیوں سے بندھا پایا گیا۔ جس کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانسسس نامی نائجیرین باشندہ گذشتہ چھ ماہ سے اسلام آباد میں مقیم تھا وہ اپنے دوست سمر نامی شخص سے ملنے ملتان آیا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے کھانے میں زہر دے کر اس کا تمام سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔