ملتان: نشتر ہسپتال کے نرسنگ اسٹاف کا سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مظاہرہ

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں نشتر ہسپتال کے نرسنگ اسٹاف نے سپرنٹنڈنٹ کے ناروا رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

نشتر ہسپتال کے نرسنگ اسٹاف نے سپرنٹنڈنٹ ناہید کوکب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھاکہ ناہید کو کب کا رویہ نرسز کیساتھ اچھا نہیں ہے اور وہ بلاوجہ انہیں تنگ کرتی اور تبادلوں کی دھمکی دیتی ہیں۔

اگر انہیں فوری طورپرتبدیل نہ کیا گیا تو احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا، سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ ہے کہ وہ ناہید کوکب کو تبدیل کر کینرسز کے مسائل کو سمجھنے والی کو سپرنٹنڈنٹ تعینات کریں۔