ملتان (جیوڈیسک) ملتان کچہری کی منتقلی کیخلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ہڑتال کی اور مقدمات کی سماعت نہیں کی۔
ملتان میں ضلع کچہری کو شہر سے منتقل کر کے متی تل روڈ پر واقع جوڈیشیل کمپلیکس منتقل کرنے پر وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔
وکلاء کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس شہر سے بہت دور ہے جہاں آمدورفت کیلئے وکلاءاور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کچہری کی منتقلی کو روکے اور وکلاء کو کام کرنے دے۔