ملتان : 40 سالہ شخص کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) چالیس سالہ محنت کش محمد عبداللہ دوست کے موٹر سائیکل شوروم میں موجود تھا۔ جہاں نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

جس سے اس کا چہرہ اور ہاتھ جھلس گئے۔ واقع کے بعد متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لین دین کا تنازع ہے۔ تاہم واقع خود سوزی کی کوشش بھی ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔