ملتان (جیوڈیسک) دو نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے فلائی اور سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔
نو نمبر فلائی اور پر 18 سالہ بابر اور 20 سالہ ثاقب موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہے تھے کہ اچانک ان سے موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی جس کے نتیجہ میں سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر فلائی اور سے گر گئے۔
حادثے کے بعد دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان بستی قدیر آباد کے رہائشی تھے۔ واقع کے بعد پولیس نے موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔