ملتان : مالکان کا 17 سالہ ملازم پر مبینہ تشدد، پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے علاقے زکریا ٹاؤن کا رہائشی 17 سالہ جاوید پلازے میں صفائی کا کام کرتا تھا۔ آج پلازے کے مالکان شائشتہ، علی ممتاز اور مدثر نے ملازم پر چوری کا الزام لگا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پلازے کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

نوجوان کو تشویشناک حالت مین نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت خطرے میں ہے جبکہ دوسری طرف پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر ورثاء نے پلازے کے سامنے احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی اور مقدمہ کے اندراج کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔