ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پٹرول کی قلت برقرار ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور کی طرح ملتان میں بھی سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
ملتان میں بھی دو روز سے صارفین کو پٹرول دستیاب نہیں ہے۔ جن پمپوں پر پٹرول دستیاب ہے وہاں لمبی قطاریں ہیں اور صارفین کو ضرورت سے کم پٹرول مل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےلاہور ریجن کے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کے حکم پر ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہبازشریف ملتان کو بھی پنجاب کا حصہ سمجھتے ہوئے یہاں بھی سی این جی اسٹیشنز کھلوائیں تا کہ لوگوں کی پریشانی دور ہو سکے۔