ملتان میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

Police

Police

ملتان (جیوڈیسک) شجاع آباد میں پولیس مقابلے کے دوران مختلف وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کردی تاہم ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہونے کے باعث پولیس نے ملتان سے مزید نفری طلب کی، 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری مانو خان لنگاہ بھی مارا گیا جس کی سر قیمت بھی حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی تھی۔