لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے حکام نے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کے تمام شعبوں کے انچارجوں کو ٹاسک دے دیئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ افسران سے ماہانہ رپورٹ لی جائے گی، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل، کرائم سرکل، سائبر کرائم، کارپوریٹ سرکل کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف شروع کی گی مہم کو تیز کیا جائے اور انہیں ٹاسک بھی سونپ دیئے ہیں
اسی طرح جعلی ادویات اور کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور جہلم کو اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔