ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہل کار کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، تین اہل کار فرار ہوگئے۔ ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس چار پولیس اہل کار ایک شہری سے نقدی اور موبائل چھین رہے تھے۔
مزاحمت اور شور شرابے پر کئی شہری جمع ہوگئے اور ایک اہل کار کو پکڑ لیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ شہریوں نے پکڑے گئے اہل کار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او تھانا سیتل ماڑی نے اعتراف کیا کہ چاروں اہلکار اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور انھیں معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے اہل کاروں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔